پنجاب میں خسرے کے کیسز میں اضافہ، ایک روز میں 279 مریض رپورٹ

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

پنجاب بھر میں گرم موسم کی وجہ سے خسرہ کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث صورتحال تاحال باعث تشویش ہے، اسپتالوں میں اس انفیکشن کی علامات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ مزید 279 بجے متاثر ہوگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق شیخوپورہ سے38، فیصل آباد34، لاہور29، گجرانوالہ سے 25 بچے سرکاری اسپتالوں میں آئے۔

فیروز خان کی جانب سے دوسری شادی کی تصدیق

بہاولپور24،ملتان 15،راولپنڈی سے11کیس رپورٹ ہوئے۔ طبی ماہرین کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے خسرے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروائیں، علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو بچوں کو دور رکھیں۔

بچوں کی خوراک بہتر کریں، غذائی آلودگی کاشکار بچوں کے لیے خسرہ جان لیوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More