رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کوٹیکس نیٹ میں لانے ،جائیداد بیچنے ،خریدنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کےلیے ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کی مختلف تجاویزپر غور کر رہی ہے.

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی عرصے سے قطع نظر گین ٹیکس لینے پر غور کیاجارہا ہے۔ ذاتی غیر منقولہ جائیداد کی تعریف تبدیل کرنے پر بھی غور جا ری ہے، مختلف شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی قدر کے گوشواروں میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس جائیداد بیچنے والوں سے لیاجائےگا۔ کیپٹل گین کو انکم میں شامل کرنا بھی زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پروگریسو ٹیکسیشن کے تقاضوں کے تحت ایف بی آر جائیدادوں کے لین دین پر 5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس بیچنے والوں سے لیاجائےگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More