ورسٹائل کامیڈین ننھا کی برسی پر مداحوں کا خراج تحسین

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):معروف کامیڈین اور ورسٹائل فنکار رفیع خاور عرف ننھا کی 38 ویں برسی پر مداحوں نے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رفیع خاور جو کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا ایک نمایاں نام ہے،

انہوں نے اپنی کامیڈی، چہرے کے تاثرات اور بغیر کسی اسکرپٹ کے فلموں کے دوران عجیب و غریب لطیفے کہنے کی صلاحیت کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنائی۔3 اگست 1942 کو پیدا ہونے والے رفیع خاور نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1966 میں اردو فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا۔ننھا کو شہرت 1973 کی پنجابی فلم ’ ضدی‘ اور بعد ازاں 1976 میں اردو فلم نوکر سے ملی۔انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں ’الف نون‘ شامل ہیں۔

انہیں 1977 اور 1983 میں بہترین معاون اداکار اور بہترین مزاح نگار کے دو نگار ایوارڈ ملے۔فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

زوال کے طویل دور سے گزرنے سے پہلے ننھا نے مثالی شہرت حاصل کی جو بالآخر 2 جون 1986 کو اس کی المناک خودکشی پر منتج ہوئی۔ رفیع خاور عرف ننھا کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات پر شاندار انداز مین خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More