نامور اداکار ننھا کی 38 ویں برسی منائی گئی

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

لاہور۔2جون (اے پی پی):نامورکامیڈین اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی برسی اتوار کو منائی گئی، انہیں مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے۔ معروف کامیڈین ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ” الف نون” سے مقبولیت حاصل کی جبکہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم” وطن کا سپاہی” سے کیا، فلم” دبئی چلو” نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا،

ان کی یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی و دیگر قابل ذکر ہیں۔

ان کی فلم ”سالا صاحب ”لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو ایک ریکارڈ ہے،رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پذیرائی سے نوازا۔ 1986 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”آخری جنگ” ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی،لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والا ہر دلعزیز کامیڈی کنگ 2 جون 1986ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More