لاہور، گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگنے کا انکشاف

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

جوہر ٹاؤن لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس نے رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق خفیہ کیمرہ ہاسٹل کےواش روم میں انتظامیہ کی جانب سےلگایا گیا۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ

رہائش پذیر طالبہ کےچچا کی شکایت پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سےزائد طالبات رہائش پذیرتھیں۔

مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان موقع سےفرارہوگئے، پولیس نےہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کےبعد خالی کروادیا،تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More