سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت میں اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 29 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار،ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب برانڈڈ سریے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے، مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال کے آغاز پر ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More