معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی 42 ویں برسی منائی گئی

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

لاہور۔2جون (اے پی پی):پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی 42 ویں برسی 2 جون بروز اتوار کو منائی گئی ، انہیں اپنے پرستاروں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے،منی مدھو بالا کہلانے والی طاہرہ نقوی سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں،

انہوں نے شوبز کی دنیا میں جب قدم رکھا تو پی ٹی وی پر عظمی گیلانی، خالدہ ریاست، روحی بانو و دیگر فنکار مقبول تھے ،طاہرہ نقوی نے ان سب میں رہ کر اپنا نام بنایا، طاہرہ نقوی نے ڈرامہ ”زندگی بندگی”سے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آ غاز کیا تھا جبکہ دہلیز، وارث، احساس، ایک حقیقت ایک افسانہ سمیت 50 ڈراموں میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے،

زندگی بندگی ڈرامے میں طاہرہ نقوی کا ڈائیلاگ چھوٹی سی گڑیا چھوٹی رہ گئی، ممی کی گود میں سوتی رہ گئی نے خوب شہرت پائی،اداکارہ طاہرہ نقوی چند فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں جن میں بدلتے موسم، میاں بیوی راضی و دیگر شامل تھیں،1981ء میں طاہرہ نقوی کی طبیعت اس قدر ناساز ہوئی کہ پھر بہتر نہ ہو سکی اور وہ2 جون 1982 ء کو دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More