پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر قومی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
سعودی سفیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ان شاءاللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔