اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ اور دیگر 200 مسافر تھے۔

پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More