چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

بیجنگ ۔2جون (اے پی پی):چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن اتوار کو کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا، اسے چین کے خلائی تحقیق کے پروگرام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔شنہوا نے چین کے خلائی تحقیق کے قومی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چینگ ای 6 چاند کے قطب جنوبی پر واقع ایک بڑے گڑھے ایٹکن بسین میں اترا ، یہ چاند کا وہ علاقہ ہے جس بارے بہت کم معلومات موجود ہیں۔

چینی خلائی مشن یہاں سے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرکے انہیں اپنے 53 روزہ مشن میں زمین پر لائے گا۔ چینگ ای 6 کے خلائی مشن کا آغاز گزشتہ ماہ کی تین تاریخ کو ہوا تھا۔چینی حکام کے مطابق یہ مشن دو دن میں چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے اور لینڈنگ زون میں دیگر تجربات کرنے کی کوشش کرے گا۔اس کے لئے مشن کے ساتھ سطح کے نیچے سےنمونے جمع کرنے کے لیے ایک ڈرل اورروبوٹک بازو نصب ہے۔

اس موادپر تحقیق اس بات پر روشنی ڈالنے میں مدد کرے گی کہ چاند کیسے بنا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھی اسی مشن کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا جو اب کامیابی کے ساتھ چاند کے گرد مدار میں گردش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More