قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہو گا۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ کے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ امریکا میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ اور ایک چیلنج ہو گا، صرف بھارت کا میچ نہیں ،بلکہ تمام میچز ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں، بابر اعظم کو شعیب ملک کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پچھلے 2 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہت قریب آ کر نہ جیت پائے، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے ، اس بار ٹرافی کو جیتنا ہمارا مقصد ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلتا ، فینز پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ہم سب کی ٹیم ہے۔
بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے پر کافی کام کیا ہے، میچ کی صورتحال کے حساب سے بیٹنگ کرتا ہوں، میرا بیٹنگ اسٹائل ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کر دوں۔