انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا ، اسٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 278.33 روپے پر بند ہوا۔

ڈالر سستا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے کمی کے بعد 279.49 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 85 پیسے مہنگا ہو کر 301.33 روپے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے برطانوی پاؤنڈ 1.40 روپے بڑھ کر 354.36 روپے جبکہ یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 75.98 روپے ، سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.20 روپے کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More