سعودی عر ب اور علی بابا میں کھجوروں کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے معاہدہ

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب نے چینی ای مارکیٹنگ کمپنی “علی بابا”کے ساتھ کھجوروں کی مارکیٹنگ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔معاہدے کا مقصد 23 سعودی کمپنیوں کوعالمی سطح پر سعودی کھجوروں کی مارکیٹنگ کے لیے علی بابا کا ای کامرس پلیٹ فارم استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ایس پی اےکے مطابق کھجوراوراس کی مصنوعات کے قومی مرکز کے وفد نے چین کا دورہ کیا جہاں معروف ای مارکیٹنگ کمپنی علی بابا سے تجارتی معاہدہ بھی کیا۔

قومی مرکز کے وفد نے علی بابا کمپنی کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وفد کے ارکان کو ای مارکیٹنگ کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا جس کے ذریعے عام صارف تک مصنوعات کو متعارف کرانا آسان ہوتا ہے۔ کھجوروں کے قومی مرکز کی جانب سے سعودی کمپنیوں کےلیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات کی گئی جس کا مقصد سعودی کمپنیوں کو ای مارکیٹ کی تربیت فراہم کی جاسکے گی۔

واضح رہے سعودی عرب میں کھجوروں کی برآمدات میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جن ممالک میں رواں برس سعودی عرب کی کھجوریں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی ان میں آسٹریا، ناروے ، ارجنٹائن، برازیل، پرتگال، جرمنی اور کینڈا شامل ہے۔خیال رہے سعودی عرب کا شمار دنیا میں کھجور برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے مملکت میں سالانہ کھجور کی پیداوار 1600 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More