’ساڈی واری اوئے‘، ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی کا نیا نغمہ جاری

اردو نیوز  |  Jun 02, 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کا سنیچر کو جاری ہونے والا یہ نغمہ علی عظمت، عارف لوہار اور نیہال نسیم نے گایا ہے۔

ںغمے کی ویڈیو میں تینوں سنگرز کو گانے پر جھومتے اور قومی ٹیم کا جذبہ بڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے عوامی جوش و خروش کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اسی طرح ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے میچز کے شاٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئی ہے۔ 

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ چھ جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس 9 جون کو انڈیا کے خلاف نیویارک میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

پاکستان گروپ مرحلے میں اپنا تیسرا میچ 11 جون کو نیویارک میں کینیڈا جبکہ چوتھا میچ فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

دوسری جانب دو جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 16 میچز امریکہ جبکہ 39 میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More