برازیل، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

برازیلیا ۔2جون (اے پی پی):برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی ۔شنہوا کے مطابق ریاست کے شہری دفاع کے ادارے نےبتایا کہ جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ریکارڈ کی جانے والی بدترین موسمیاتی آفت سے کل 171 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس نے کہا کہ ہونے والی موسمیاتی تبدیلیو ں کے باعث لوگوں میں جلدی بیماری لیپٹوسپائروسس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ایجنسی کے مطابق 29 اپریل سے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے 2.39 ملین افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے 43 لاپتہ ہیں اور 617,900 بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More