ٹی 20 ورلڈ کپ، افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے 195 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.4 اوورز میں حاصل کیا۔

کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز بنائے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنز ، نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن  23، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے علی خان،  ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب بھی ہوئی۔ گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکہ کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More