سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغازکردیا گیا، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغازکردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس دوران کسی کو بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے طلب کرنے پر حج پرمٹ دکھانا ضروری ہے۔

پرمٹ نہ ہونا قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پرسخت سزا مقرر ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا خواہ سعودی شہری ہو یا غیرملکی بغیر کسی استثنی نے قانونی طورپرسزا کا مستحق ہوگا۔پرمٹ کے بغیر جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ وہ افراد جو غیرقانونی طورپر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More