سعودی عرب کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی کوششوں کو کمزور کرنے کےلیے اسرائیلی اقدام کی مذمت

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( انروا ) کی کوششوں کو کمزور کرنے کےلیے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے )کو دہشت گرد قرار دے کر اس کی کوششوں کو کمزور کرنے کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد اونروا کے عملے سے استثنی ختم کرنا ہے جو فلسطینی عوام کو درپیش انسانی تباہی کو کم کرنے کےلیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بیان میں زور دیا گیا کہ ’اسرائیل ایک قابض طاقت کی حیثیت سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرے اور بین الاقوامی تنظیموں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کرے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے محصور علاقے میں اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 36 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے ) غزہ میں متاثرہ فلسطینیوں کےلیے امداد فراہم کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More