ڈیلس: ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا آج پہلا میچ امریکہ میں کھیلا جائے گا۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میگا ایونٹ کا پہلا میچ آج امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں۔
میزبان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز مونانک پٹیل کر رہے ہیں جبکہ کینیڈا کی قیادت سعد بن ظفر کر رہے ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا بیلنس بظاہر آئوٹ، اوپننگ جوڑی کون؟
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل امریکہ نے بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیم کو 1۔2 سے شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ امریکہ میگا ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا سکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہو گا۔