پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی اب تک 12 ہزار 860 شکایات موصول ہوئیں، خواتین کی شکایت پر1ہزار 129 کیسز میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ کل کیسز میں سے 8ہزار 544کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔ 2ہزار 666کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،521کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب، نسیم اشرف نے سوال اٹھادیا

ترجمان نے کہا کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی لینے میں مصروف ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی،گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں۔خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔  خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ بیان کر مدد دریافت کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More