پنجاب پولیس کا مختلف اضلاع میں مزید 29 سمارٹ تھانے بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

لاہور: پنجاب پولیس نے مختلف اضلاع میں مزید 29 سمارٹ تھانے بنانے کا فیصلہ کر لیا، منصوبے پر 56 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ 

پولیس حکام کے مطابق سمارٹ تھانے لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر 28 شہروں میں بنائے جائیں گے۔ سمارٹ تھانے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونگے،سائلین کیلئے وی آئی پی انتظار گاہ اور تفتیش کا نظام ہوگا اور سائلین کی شکایات سے متعلق فالو اپ اوراپڈیٹ کرنے کا سسٹم نصب کیاجائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

حکام کے مطابق شہروں میں سمارٹ تھانے ایک کنال کے رقبہ پر تعمیر کیے جائیں گے ،عمارت 2 منزلہ ہو گی اور دیہی علاقوں میں ا سمارٹ تھانے 2 کنال کے رقبہ پر تعمیر کئے جائیں گےجن کی عمارت ایک منزلہ ہو گی۔

سمارٹ تھانوں کی منظوری کیلئے آئی جی پولیس کی جانب سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More