اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ، تلاش شروع

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہو گئیں ، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں جو تاحال واپس نہیں آئیں۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی  جس پر پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More