نامناسب رویہ ، وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار ، اڈیالہ جیل منتقل

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال برہم ہو گئے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی۔

چارسدہ،سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان کمرہ عدالت سے گرفتار

فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے، کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ وفاقی سیکرٹری کو گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More