ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کون؟ پاکستان کو جیتے 15 سال بیت گئے

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے ہوئے 15 سال بیت گئے۔

پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا تھا۔ تب سے آج تک پاکستانی ٹیم دوبارہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ جیتنے میں ناکام چلی آ رہی ہے۔

اس مرتبہ شائقین کو بڑی امیدیں ہیں کہ بابراعظم اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے گی اور یہ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکا میں جب میچ شروع ہو گا تو پاکستان میں تاریخ بدل چکی ہو گی

بابراعظم نے بھی شائقین کو پوری امید دلائی ہے کہ وہ امریکا سے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لوٹیں گے،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ واحد دو ملک ہیں جنہوں نے اب تک دو دو مرتبہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔

بھارت سری لنکا اورآسٹریلیا اب تک ایک ایک مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں،پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اگرچہ موسٹ فیورٹ میں شامل نہیں ہے تاہم امکان ہے کہ وہ سیمی فائنل کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2007 میں شروع ہوا تھا اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھارت نے حاصل کیا تھا۔

شیڈول کے مطابق پہلا میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان دو جون اتوار کو کھیلا جائے گا،امریکی شہر ڈیلاس میں ہونے والا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

اسی روز ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوانیو گینی کے درمیان کھیلا جائے گا،تیسرا میچ تین جون کو برج ٹاؤن میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ اسی روز نیویارک میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

منگل چار جون کو تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں پروویڈنس میں افغانستان کا مقابلہ یوگنڈا سے برج ٹاؤن میں انگلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے اور نیدرلینڈ کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔پانچ جون کو نیویارک میں انڈیا کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں، بابر اعظم کو شعیب ملک کا مشورہ

چھ جون کو پاپوانیو گینی کا مقابلہ یوگنڈا سے،آسٹریلیا کا مقابلہ عمان سے جبکہ پاکستان کا مقابلہ امریکا سے ہوگا،پاکستان اور امریکہ کا میچ ڈیلاس میں شب ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

سات جون کو نمیبیاکا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے جبکہ کینیڈا کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا آٹھ جون کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ افغانستان سے،بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے،نیدرلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے،اور آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

نو جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ یوگنڈا سے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے اور عمان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا،10 جون کو بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More