پاکستان میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے انداز، تصاویر میں

اردو نیوز  |  Jun 01, 2024

پاکستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی تصاویر دیکھیے۔

سندھ کے ضلع جیکب آباد میں شہری مارکیٹ میں برف خرید رہے ہیں۔

شدید گرم موسم کے دوران ایک خاتون اپنے چھ دن کے بچے کو پانی پلا رہی ہیں۔

ہیٹ ویو کے دوران گرم ترین قرار دیے گئے سندھ کے علاقے موہنجو دڑو میں ایک شخص اپنے ٹریکٹر کے انجن پر پانی ڈال رہا ہے۔

گرمی کا ستایا ایک شہری پانی کے تالاب میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔

سندھ کے ضلع حیدرآباد کے ریلوے سٹیشن پر رُکی ہوئی ٹرین میں ایک بزرگ خاتون مسافر کے سر پر ایک شخص پانی ڈال رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More