مخصوص نشستیں ، پختونخوا حکومت کا بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا ، بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی کیس بھی چیف جسٹس نہ سنیں۔

چیف جسٹس نے قیمتی قلم’’باب کعبہ‘‘کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید 2 وکلاء اڈیالہ جائیں گے ، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی وکلاء ٹیم میں شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More