گورنر ہائوس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا ، پی ٹی آئی سے بات کیلئے تیار ہیں ، فیصل کنڈی

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے، خیبر پختونخوا کو ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔

گورنر ہائوس میں سازش نہیں ہو رہی ، علی امین گنڈا پور میرے پاس کھانے پر آئیں ، فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کے مسائل پر گفتگو کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں دلائل کے ساتھ بات کی، مسائل کا حل بیان بازی سے نہیں بیٹھ کر بات چیت سے نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ متعلقہ فورم پر گئے، مستقبل میں بھی ایسا رویہ رہا تو وفاق کیساتھ مسائل حل ہوں گے، کوئی کسی کو کسی جگہ جانےسے نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو خیبرپختونخوا آئیں گے، گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے۔

15 دن بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا اور بجلی کس کی؟ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں ہمارے پاس آئیں، ان کی کوئی مجبوری ہے نہیں آ سکتے تو میں خود ان کے پاس جا سکتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا، اگر پی ٹی آئی جمہوری قوتوں کیساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں ، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیساتھ بیٹھنا چاہیے۔

وزیر اعظم سے گورنر پختونخوا کی ملاقات ، سیاسی صورتحال اور صوبے کے مسائل پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیے، غلطیاں کرنے کے بعد صفائیاں دے رہے ہیں لیکن ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا، یہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More