متحدہ عرب امارات، پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

ابوظہبی ۔1جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق (آج) یکم جون سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول سپر 98 جومئی میں 3.34 درہم فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا میں کمی کر کے 3.14 درہم فی لیٹر کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح سپیشل 95 کی قیمت3.22 درہم کی بجائے اب 3.02 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ای پلس 91 اب 2.95 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.88 درہم فی لیٹر ہوگی۔، جو مئی میں 3.07 درہم فی لیٹر تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More