ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں، بابر اعظم کو شعیب ملک کا مشورہ

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں، بابراعظم کو شعیب ملک نے مشورہ دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت پر سوال اٹھنے لگے

شعیب ملک نے لکھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیوں کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایسا بیٹر چاہیے جو اسٹرائیک تبدیل کرسکے اور بابر آپ ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے شاداب خان اور اعظم خان کے حوالے سے کہا کہ آپ دونوں ہماری ٹیم کے لیے اہم ہیں، اپنے اعتماد کو مت کھوئیں، دل سے کھیلیں، آپ میچ ونرز ہیں ورلڈکپ میں بلند حوصلے کرکے جائیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کوہلی اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے، ایونٹ کا آغاز آج یکم جون سے ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہو گا۔

دوسری جانب قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کا اوپنر آنا خوش آئند ہے لیکن رضوان سے وکٹ کیپنگ کرائی جائے، اعظم خان کو نکال کر آل راؤنڈر کھلایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More