پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

حج پرواز کے مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ کی طرف کیا گیا جہاں طیارے نے لینڈنگ کی۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 170 سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کیلئے حتمی پلان تیار

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی تھی۔ وارننگ آنے کے بعد طیارے کو ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے 839 کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More