ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم امریکہ پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

ڈلاس: قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکہ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی اراکین کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچی۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل یورپ کا دورہ کیا۔ اس دوران قومی ٹیم نے آئر لینڈ کے ساتھ سیریز کے علاوہ  برطانیہ میں انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت پر سوال اٹھنے لگے

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد آج یکم جون سے ہو گا اور ایونٹ کے میچز امریکہ، ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More