پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سربراہ سی آئی اے اہلکار ہیں، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سربراہ امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں۔

آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سربراہ جبران ریاض اور ڈپٹی ہیڈ عمران امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں سوشل میڈیا سربراہ سی آئی اے میں ملازم ہیں۔ اب پی ٹی آئی ہاں کرے یا نہ کرے، یہ پھنسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دونوں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ مذہبی مشکوک گروہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے سوشل میڈیا پر چیزیں چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی طرح 27 مئی بھی دردناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ کے معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی بلندیوں پر پہنچانے والا جبران ریاض تباہی کا باعث بن گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More