اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانےکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ، پی ٹی اے

ہم نیوز  |  May 31, 2024

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ فون لانے پر جو ٹیکس دینا پڑتا تھا اس کو ختم کردیا گیا ہے اب اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کوئی بھی فون لاسکتے ہیں۔

زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے، پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سے پاکستان فون لانے پر ٹیکس لاگو  ہے اور اس کو ختم نہیں گیا گیا ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More