200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت کی ہے اور پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائے گی اور آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے ہو گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More