ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت پر سوال اٹھنے لگے

ہم نیوز  |  May 31, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت پر سوال اٹھنے لگے۔

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز بھڑک اٹھے۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کوہلی اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔

دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ بالر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5اوورز میں محض 157رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ورلڈ کپ مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم

میچ میں وکٹ کیپر بیٹر کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More