پشاور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی

ہم نیوز  |  May 31, 2024

سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی ہوگئے،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا۔

لکی مروت ،سی ٹی ڈی کا آپریشن ،کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

آپریشن میں دہشت گرد رنگ لیڈر ایاز محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارو برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہروں کے قتل میں ملوث تھے، اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

مفرور عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے اکاؤنٹس بلاک

علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More