وزیراعظم 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

وزیراعظم چینی قیادت کی دعوت پرچین کا4 روزہ دورہ کریں گے. دورے کے دوران مختلف معاہدوں پربھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان چین بزنس فورم سےبھی خطاب کرنے کے بعد اکنامک اور ایگری کلچرل زونزکابھی دورہ کریں گے،دورےکےدوران سی پیک کےحوالےسےبھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےنیوز بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم چینی قیادت کی دعوت پرچین کا 4 روزہ دورہ کریں گے،جہاں انکی چینی صدر اور وفود سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم چینی کمپنیز اورکارپوریٹ سیکٹر کے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے،دورے کے دوران مختلف معاہدوں پربھی دستخط کئے جائیں گے۔

وزیراعظم پاکستان چین بزنس فورم سےبھی خطاب کرنے کے بعد اکنامک اور ایگری کلچرل زونزکابھی دورہ کریں گے،دورےکےدوران سی پیک کےحوالےسےبھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ نےبریفنگ کےدوران کہا کہ آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیرا موف نے پاکستان کادورہ کیا،جیہون بیراموف نے نائب وزیرخارجہ ودیگر سے ملاقاتیں کیں، پاکستان اور آذربائیجان میں دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More