لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ورلڈ کلاس بلے باز بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔
انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پورا کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے 22 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 4037 رنز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 3974 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ پال اسٹرلنگ 3589 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔