میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 6جون سے امریکا میں شروع ہوگا

اے پی پی  |  May 31, 2024

اوہائیو۔31مئی (اے پی پی):میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 6 جون سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1976 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی جی اے ایونٹ میں ناروے سے تعلق رکھنے والے وکٹر ہولینڈ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے دو کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔6 جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 9جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More