عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر، ایف آئی اے کا انکوائری کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی۔

ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More