اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخوات دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام چیلنج کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسےکی اجازت کےاقدام کو چیلنج کریں گے، بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسےکی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More