پولیس نے اب تک شوہر کو گرفتار نہیں کیا، زینب جمیل

ہم نیوز  |  May 30, 2024

سابق اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ پولیس نے اب تک شوہر کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابق ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ 4 دن گزر گئے تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں حملے میں زخمی ہونے والی زینب جمیل کو حملے سے چند روز قبل بذریعہ بے نامی خط قتل کی دھمکی بھی ملی تھی، خط میں مبینہ طور پر خاتون پر اس کے شوہرکی جانب سے حملے کا ذکر ہے۔

ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا نسخہ بتا دیا

دوسری جانب زینب جمیل نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روز ہوچکے، تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا۔

مزید برآں پولیس نے سابق ماڈل و اداکارہ کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More