فیض آباد دھرنا کیس، حکومت نے نئی کابینہ کمیٹی بنا دی

ہم نیوز  |  May 30, 2024

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔

کابینہ کی یہ کمیٹی فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کیلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں پر اپنی رپورٹ تیا ر کرے گی۔

کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کابینہ ڈویژن کا نوٹس ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمیٹی اگرنیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو اس کے ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔

9مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

نوٹس کا متن یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے، وزیرداخلہ،وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

یہ کمیٹی فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں بنائی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ اور وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More