سپورٹس فیسٹیول بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2 جون کو کھیلی جائے گی

اے پی پی  |  May 30, 2024

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2 جون کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر مطاہر سہیل کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز ڈبلز اور گرلز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم جون سے قبل فون نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More