پسرلا وینکٹا سندھوکا سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

اے پی پی  |  May 29, 2024

سنگاپور۔29مئی (اے پی پی):بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلزکے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کو شکست دی۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 27 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ پسرلا وینکٹا سندھو کی فتح کا سکور 12-21 اور 20-22 تھا۔ پسرلا وینکٹا سندھو کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن سے ہوگا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More