ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید 2وارم اپ میچز (کل) کھیلے جائیں گے

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید 2 وارم اپ میچز (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ سکاٹ لینڈ اور یوگنڈاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا وارم اپ میچ امریکا اور نیپال ٹیموں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا

جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی،جن میں پاکستان،بھارت،کینیڈا،آئرلینڈ،امریکا،انگلینڈ،آسٹریلیا،نمیبیا،سکاٹ لینڈ،اومان،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز،افغانستان،پاپوانیوگنی ،یوگنڈا،جنوبی افریقا،سری لنکا،بنگلہ دیش،نیپال اور نیدرلینڈزشامل ہیں، جن کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان،بھارت،کینیڈا،آئرلینڈ اورامریکا شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،نمیبیا،سکاٹ لینڈ اوراومان کو رکھا گیا ہے، گروپ سی میں نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز،افغانستان،پاپوانیوگنی اوریوگنڈا شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا،سری لنکا،بنگلہ دیش،نیپال اور نیدرلینڈزشامل ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More