لوک گلوکارعنایت حسین بھٹی کی25ویں برسی(کل)منائی جائے گی

اے پی پی  |  May 29, 2024

لاہور۔29مئی (اے پی پی):معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی25ویں برسی(کل)31مئی کو منائی جائے گی۔عنایت حسین بھٹی12جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے، وہ بیک وقت ایک گلوکار،اداکار،ہدایت کار،مصنف،سماجی رہنما،کالم نگار،مذہبی سکالر اور ذاکر تھے۔ ابتدا سے ہی عنایت بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا ۔

انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایا۔ساٹھ کی دہائی میں عنایت حسین بھٹی نے تھیٹروں میں گلوکاری کا آغاز کیا جہاں وہ سلطان باہو اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھے۔مرحوم نے سینکڑوں فلموں میں گلوکاری اور اداکاری بھی کی ۔ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم دا بدلہ،کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔عنایت حسین بھٹی31مئی1999 کو71برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More