سعودی عرب مضبوط ٹیم ہے، ہماری تیاری بھی پوری: اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل

اردو نیوز  |  May 28, 2024

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل کا کہنا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق تریشن پٹیل نے کہا کہ ’سعودی عرب ایک مضبوط ٹیم ہے مگر ہم ہر میچ کی طرح اس میچ کو بھی پوری محنت سے کھیلیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پچھلے دو کوالیفائنگ میچز کے نتائج مایوس کن تھے۔ مجھے یقین ہے کہ آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہو گی۔ کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔‘

’کوچنگ سٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے مگر اس کے ساتھ پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان بھر کے فٹبال شائقین کو میرا پیغام ہے کے وہ زیادہ تعداد میں آئیں اور سعودی عرب کے خلاف جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔‘

’پرجوش شائقین کی سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں موجودگی بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔‘

چھ جون کو اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More