معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی کی پہلی برسی بدھ منائی گئی

اے پی پی  |  May 27, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):معروف ڈرامہ نگار، ہدایت کار اور ماہر تعلیم شعیب ہاشمی کی پہلی برسی بدھ کو منائی گئی۔ پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے ۔وہ مشہور ٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باؤ ٹرین کے خالق تھے۔12 جولائی 1938 کو پیدا ہونے والے شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج ( گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ) لاہور سے معاشیات میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور ایم ایس سی کی ڈگری لندن سکول آف اکنامکس (ایل ایس ای ) سے حاصل کی۔

انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس لندن سے تھیٹر کی تعلیم بھی حاصل کی۔ شعیب ہاشمی نے کئی سالوں تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں معاشیات پڑھائی اور بعد میں لاہور سکول آف اکنامکس میں درس و تدریس کا فریضہ سرانجام دیا۔ا ن کی شادی پاکستان کے نامور شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے متعدد مزاحیہ ٹی وی سیریل لکھے، جو 1970ء کی دہائی میں نشر ہوئے جن میں اذکار بکر ،سچ گپ،تال متول سمیت دیگر سیریلز بھی شامل ہیں ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے شعیب ہاشمی کی علمی، ادبی، فنی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

شعیب ہاشمی کا انتقال 15 مئی 2023ء کو 84 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ ان کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More