نامور پاکستانی گلوکار،موسیقار،اداکار وماڈل علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

اے پی پی  |  May 27, 2024

لاہور۔19مئی (اے پی پی):پاکستان اوربھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار،موسیقار،اداکار وماڈل علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔علی ظفر کو فنی خدمات پر ملکی اور غیر ملکی متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے

،ممتاز گلوکار،موسیقار،اداکار وماڈل علی ظفر 19مئی 1980 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا،علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم حقہ پانی کے گانے اور چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا،

انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم تیرے بن لادن سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے، علی ظفر نے اردو کے علاوہ پشتو ، سرائیکی اور بلوچی گانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More